متحدہ عرب امارات،10 سالہ گولڈن ویزے کی منظوری

متحدہ عرب امارات،10 سالہ گولڈن ویزے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو 10 سال کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا۔

اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پی ایچ ڈی  کی سند رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینئرز بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔ان شعبہ جات کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعدادو شمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہائی سکولز کے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو  اور  یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں وہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں ، علاوہ ازیں ان طلبا و طالبات کے اہلخانہ بھی اس پروگرام کے تحت گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ  پروگرام اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کےعمل میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود  رہے۔ اور یو اے ای میں موجود ہونہار نوجوان ہر میدان میں اپنے لوہا منوا سکیں ۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت پچھلے چند سالوں سے ویزہ پالیسی کو زیادہ لچکدار بنایا ہے، اور حکومت نے سرمایہ کاروں ، طالب علموں اور پروفیشنلز کو لمبی مدت کیلئے رہائشی ویزہ کی آفر کی ہے