ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی والدین کے ہمراہ 44 سال پرانی تصوئر وائرل

وزیراعظم کی والدین کے ہمراہ 44 سال پرانی تصوئر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، زندگی کے گزرنے لمحات کو یاد کرتے اور ان کی محفوظ کی گئیں تصاویر، ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، اپنے ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والدین کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  سوشل میڈیا پر اپنےماضی کو یادوں کوتازہ کرتے نظر آرہے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر متحرک رہتے ہیں، نوجوانوں کی اصلاح  اور بہتر مستقبل کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نےاب ایک اپنی یاد گار اور نایاب تصویر انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ کی،شیئر کی گئی تصویر میں وہ 44 سال برس قبل بنائی گئی جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ’1976 میں والدین کے ہمراہ‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

سوشل میڈیا صارفین میں تصویر کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور وزیراعظم کے والدین کے لئے دعاگو ہیں، تصویر کولاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، تصویر کسی پارک میں بنائی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان،والد اور والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے  اپنی والدہ اور نانی  کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جوکہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ اس نایاب  تصویر میں ان کی والدہ شوکت خانم اور نانی ایک ساتھ ہیں۔عمران خان کی مرحوم والدہ اور نانی کی تصویر پر صارفین نے اپنے تبصرے میں دونو ں شخصیات کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔  بیٹوں کے ہمراہ 2016  میں گلگت کے پرفضا ماحول کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم ہسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer