عمر اسلم : گلگت بلتستان میں بدترین شکست پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے لب کشائی کردی ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر کہاہے کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے، ہارنے والوں کو "لوٹا پارٹی" سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔
پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کو "لوٹا پارٹی" سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے،اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سے توڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں، انہوں نے کہاکہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کوپہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے، یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔
پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020
لیگی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کے حکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔
گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا۔ ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ انشاء اللّہ !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا، ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تمام نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔