ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سی سی پی او لاہورپھران ایکشن، قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار

 سی سی پی او لاہورپھران ایکشن، قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہرعباس:صوبائی دارالحکومت میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹوں کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز برآمدہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے گزشتہ روز کھلی کچہری کاانعقاد کیاتھا جس میں سائلین کی جانب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیاکیخلاف تھیں ،سب سے زیادہ شکایات قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کیخلاف تھیں،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشا بم کے چاروں بیٹوں کو گرفتار کرلیا، منشا بم کے گرفتار بیٹوں میں عامر منشا،عاصم منشا،طارق منشا اور فیصل منشا شامل ہیں ۔پولیس نے ملزموں کی گاڑیاں اورجدید اسلحہ قبضہ میں لے لیاہےجبکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کاکہناہے کہ منشا بم کیخلاف77 مقدمات درج ہیں۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہاہے کہ قبضہ مافیانے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی تھی ،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا،سی سی پی او نے ہدایت کی کہ شہر بھر میں کوئی قبضہ مافیا سرا ٹھانے نہ پائے۔واضح رہے کہسابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منشا بم کے خلاف کاروائی کے احکامات دیئے تھے جس پر منشا بم کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ  تمام کیسز میں رہا ہو گئے تھے۔

چند روز قبل سربراہ لاہور پولیس محمد عمرشیخ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا  اجلاس ہوا تھاجس میں قبضہ گروپوں،منشیات فروشوں اور جوا خانوں کیخلاف کریک ڈائون کا جائزہ لیا گیاجبکہ سٹریٹ کرائمز،بینکوں کے باہر ڈکیتی کی وارداتوں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کرائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ منشیات کے دھندے میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔