سٹی42:عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ توبیٰ عامر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق توبیٰ عامر نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ’ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، لیکن اب عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے اور اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ ان کا سینہ بری طرح متاثر ہے۔ توبیٰ عامر نے لکھا کہ ’آج میری سالگرہ کا دن ہے لیکن اس خاص دن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ہمارے لئے دعا کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میں انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتی۔‘
We had tested Covid positive last week but his health has now deteriorated to a point where his chest is badly infected. It’s my birthday today but there is nothing to celebrate as he is terribly sick & hospitalised,pls pray for us. It’s a difficult time.Cant see him like this https://t.co/PUrPFENoQ6
— SYEDA TUBA AAMIR (@TubaAtweets) November 14, 2020
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے بھی اپنی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا سے لڑ نہیں رہے بلکہ پناہ مانگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔
Get Well Soon @AamirLiaquat -Thoughts & Prayers https://t.co/6LJla3xGjQ
— Saqib Ul Islam (@SaqibIslam) November 6, 2020
عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ انہیں اور اہلیہ کو وائرس کا شکار ہوئے،اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچی، لونگ اور زیرہ مددگار ثابت ہورہے ہیں۔