باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس کی آج سالگرہ

باؤلنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس کی آج سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

سابق کپتان وقار یونس کو سالگرہ کے موقع پر عزیزوں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد جبکہ نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 2 روز قبل قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کو پاکستان سمیت دنیا کرکٹ میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر ' ہال آف فیم بریڈمین' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تیز باؤلنگ کی وجہ سے وقار یونس کو بورے والا ایکسپریس کا ٹائٹل بھی ملا۔