سٹی 42: بنوں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی، 24 گھنٹوں میں 5 خطرناک دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر چوکی فتح خیل واقعے کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز شروع کردیا ۔کامیاب آپریشن میں چوکی فتح خیل واقعے کے ماسٹر مائنڈ زرولی کا بھتیجا حیات اللہ جہنم واصل ہوگیا ۔ مذکورہ دہشتگرد دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر تھا اور چوکی کو تباہ کرنے والا بم رکشے میں نصب کیا تھا،
ہلاک دہشتگرد کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی بنانے والا سامان، بال بیرنگ، پرائما کارڈ اور بارود بھی برآمدہوا۔ ہلاک دہشتگرد حیات اللہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر بھی تھا جو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھا۔
آپریشنز میں چوکی پر حملے میں ملوث خارجی اسد یار اور خارجی نعمت اللہ بھی مارے گئے۔ مؤثر حکمت عملی کے تحت مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم دہشتگرد کمانڈر منصور بھی شامل ہے۔
ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے، ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کہاشہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے، بنوں کے غیور بیٹے اپنی مٹی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ضلع میں امن کے مکمل قیام تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی بنوں پولیس کو خصوصی شاباش، نقد انعامات کا اعلان بھی کیا،
آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا بنوں پولیس نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر دم لیں گے۔صوبے سے امن دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔