ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا

مانگا منڈی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: مانگا منڈی کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ پولیس نے چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے مقتول کے دوست کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کے علاقے سے ملنے والی گلا کٹی لاش کی شناخت 14 سالہ ثاقب علی کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ دونوں کے درمیان غیر شرعی عمل پر تنازعہ ہوا، جس کے بعد اس نے پہلے بلیڈ کے وار کیے اور پھر آزار بند  کی مدد سے گلا دبا کر ثاقب علی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔