سٹی 42: ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ تھا جس پر عدالت نے ریمانڈ کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
حکمنامہ کے مطابق سب انسپکٹر شوکت علی نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تفتیشی افسر نے بتایا ملزمہ سنگین مقدمات مفرور تھی، اب گرفتار ہوئی ہے، ریمانڈ درکار ہے،
عدالت نے ملزمہ کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا،ملزمہ نے پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شکایت کی، ملزمہ کی خاتون میڈیکل افسر سے جانچ کروائی جائے،
ملزمہ پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔