ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول لائنز ڈویژن پولیس کی ہنگامی مشقیں

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول لائنز ڈویژن پولیس کی ہنگامی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے 90 شاہراہ قائداعظم اور انسداد دہشت گردی عدالت میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ہنگامی مشقیں ڈی ایس پی سول لائنز خرم چیمہ کی زیر نگرانی کی گئیں جن میں سول لائنز پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو، ایلیٹ فورس اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی مشقوں کے دوران فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان ہنگامی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس، اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔