طاہر جمیل:ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھینس کے دودھ کے ہول سیل نرخ میں 25 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت 245 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
گائے کے دودھ کی ہول سیل قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 195 روپے فی لیٹر ہوگی۔
سرکاری نرخنامے میں دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر تھی، جس پر عمل نہیں کیا جا رہاہے۔شہریوں کو پرچون میں دودھ 270 روپے فی لیٹر تک ملنے کا امکان ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔