ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت  کی قیمت میں اضافہ

مرغی کے گوشت  کی قیمت میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: شہری سستا پروٹین سمجھے جانے والے برائلر گوشت اور انڈے بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں گوشت 510 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ برائلر گوشت کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 230 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں انڈے 240 سے 245 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ہے اور متعلقہ ادارے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔