ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک: وفاق اور صوبوں کا جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ، رواں ماہ 19 مئی سے جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 19 مئی سے ملک بھر میں وسیع انسپیکشنز و کارروائیاں شروع ہوں گی، وفاق، صوبے، کسٹمز، ایف آئی اے و دیگر متعلقہ ادارے مل کر مہم کو آگے بڑھائیں گے، دوا ساز فیکٹریوں اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کی سخت نگرانی کی جائے گی.

منصوبہ بندی کے تحت مُلک گیر مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے،قانون شکنی پر ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، شہریوں کو جعلی ادویات کی پہچان اور شکایت درج کرانے کے ٹولز فراہم کئے جائیں گے.

ڈریپ ایک جدید موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا رہا ہے جو مختلف سہولیات فراہم کرے گی،بار کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ادویات کی فوری تصدیق جعلی یا اصلی کو یقینی بنایا جائے گا.