ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو ہیڈکوارٹر میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا اہتمام

 ریسکیو ہیڈکوارٹر میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا اہتمام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : ریسکیو ہیڈکوارٹر میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جہاں ارض پارک کی دفاع کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کا عزم دہرایا گیا۔

 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے قومی پرچم بلند کیا اور کہا کہ اللہ نے پاکستان کو تعداد سے کئی گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح دی اور معرکہ حق میں غزوہ بدر اور غزوہ خندق کی طرح اللہ نے پاکستان کی مدد کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستانی قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاکستانی فورسز اور پاکستانی عوام کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر شہدائے معرکہ حق کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کئی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer