ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم "ہینگنگ بائی اے وائر" کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی

محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم "ہینگنگ بائی اے وائر" کو عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہےجو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز تصور  ہے۔

فلم ساز نے اس کامیابی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا، جہاں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے کیریئر کا اہم لمحہ قرار دیا۔

یہ دستاویزی فلم اگست 2023 میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے کیبل کار حادثے اور اس کے بعد ہونے والے ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے۔ اس واقعے میں 900 فٹ بلندی پر معلق کیبل کار میں پھنسے 8 افراد، جن میں 6 اسکول کے بچے بھی شامل تھےجن کو پاک فوج اور دیگر اداروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکالا تھا۔

محمد علی نقوی نے فلم کی کامیابی کو ایک اجتماعی کوشش قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم اور تمام معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا۔