ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے یہ ایک ایسی مہم ہے جو شناخت، خود اعتمادی اور خود اظہار کے موضوع پر مبنی ہے۔

21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ پراعتماد انداز میں مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویوین نہ صرف اس مہم کا چہرہ ہیں بلکہ انہوں نے اس کے لیے ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی ہے، جس کی تمام آمدنی دی ٹریور پراجیکٹ کو دی جائے گی، جو LGBTQ+ نوجوانوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ اور بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باک شخصیت کی علامت ہیں۔

یاد رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس قانونی طور پر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی جس کے باعث وہ خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer