ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے موسم گرمامیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اہم احکامات جاری کردیے

لیسکو نے موسم گرمامیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اہم احکامات جاری کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے موسم گرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ کمپنی نے تمام دفاتر کو ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کا لوڈ بیلنس کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ گرمیوں میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث ٹرانسفارمرز پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق لوڈ بیلنسنگ سےٹرانسفارمر جلنے اورٹرپنگ کے واقعات میں کمی واقع ہو گی۔گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے ٹرانسفارمرز کے لوڈ میں اضافہ ہونے لگا۔جلنے کی وجہ سے کمپنی کو بھاری نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کئےگئے۔

نقصان کیساتھ ٹرانسفارمرز جلنے سے صارفین کو بھی بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رواں ماہ ہیٹ ویو کےخدشات کی وجہ سے لیسکونےفیلڈ سٹاف کو احکامات جاری کئے۔