ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر رابرٹ بینٹن 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ ان کی موت کی تصدیق ان کی اسسٹنٹ منیجر ماریسا فورینزو نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کے دوران کی۔
رابرٹ بینٹن کو ان کی شہرہ آفاق فلم "کریمر ورسز کریمر" کے ذریعے عالمی شہرت حاصل ہوئی جسے پانچ مختلف کیٹیگریز میں اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس فلم نے نہ صرف ناظرین کے دل جیتے بلکہ ہالی ووڈ میں ان کی حیثیت کو بھی مستحکم کیا۔
رابرٹ کو 1984 میں ایک اور آسکر ایوارڈ اس وقت ملا جب انہوں نے ایک مشہور کردار کو تخلیق اور پکچرائز کیا۔ ان کے کیریئر کا آغاز 1978 میں معروف کردار "سپرمین" سے ہوا، جب کہ انہوں نے 1967 میں بننے والی فلم "بونی اینڈ کلائیڈ" سے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔
رابرٹ بینٹن کی تخلیقی صلاحیتوں اور فلمی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔