ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 119 میں لیسکو کے تین خراب ٹرانسفارمر تبدیل، کئی اضافی ٹرانسفارمر لگیں گے

LESCO Transformers, Overloaded Transformers , Malik Wahid PP ۱۵۲، NA 119 Ali Parvaiz Malik, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:  مسلم لیگ نون کے  ایم پی اے پی پی 152 ملک محمد وحید  نے این اے 119 کے ایریا میں لیسکو کے تین خراب ٹرانسفارمر  بدلوا دیئے۔

  ایم پی اے پی پی 152 ملک محمد وحید  نے  علاقہ میں بجلی اور گیس کے مسائل پر خصوصی اجلاس میں بتایا کہ ایم این اے علی پرویز ملک کی قیادت میں اس علاقہ کو بجلی گیس اور دیگر مسائل سے پاک مثالی علاقہ بنا کر دم لیں گے۔

 اجلاس میں علاقہ کے عوام نے اپنے بجلی اور گیس کے مسائل شئیر کئے جن پر ملک وحید ایم پی اے نے ان مسائل کو نوٹ کر لیا اور متعلقہ شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے وہ آخری حد تک جا کر کوشش کریں گے۔ 

ن لیگ کے مرکزی دفتر این اے 119 میں لیسکو اور سوئی گیس مسائل کے حوالے سے اجلاس میں سابق ایم پی اے چودھری شہباز، جاوید خان، حاجی اکرم، رانا شکیل، ماسٹر فیاض نے بھی شہریوں کے ساتھ  شرکت کی ۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک وحید  نے بتایا کہ انہوں نے علاقہ میں تین خراب ٹرانسفارمرز کو نہ صرف بدلوایا ہے بلکہ ٹرانفارمرز کا لوڈ  تقسیم کرنے کے لئے  اضافی ٹرانسفرمرز بھی لگوا رہے ہیں۔علی پرویز ملک کی زیر قیادت حلقہ کو بہترین حلقہ بنا کر دکھائیں گے۔