شہر لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح دن بدن ابتر

 شہر لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح دن بدن ابتر
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح دن بدن ابتر ہونے لگی۔ 

زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے روڈا انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ رورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کی بحالی اور پانی کی سطح کو اوپر لانے کا منصوبہ بنالیا۔روڈا سٹی میں دریائے راوی پر 3 براجز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سی ای او عمران امین نے کہا کہ 3 براجز کے ذریعے 1.7 بلین لیٹر پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔  براجز بنانے جانے اور پانی ذخیرہ کرنے سے پانی زمین میں جذب ہو کر پانی کی سطح کو اوپر لانے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈا سٹی میں لگائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے لاہور کا روزانہ کا 100 کیوسک پانی صاف کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔بارشوں کے پانی اور بی آر بی نہر سے بھی پانی کو دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔ 

Bilal Arshad

Content Writer