شہر میں تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، کارروائیاں جاری

 شہر میں تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، کارروائیاں جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان :شہر میں تجاوزات کا دیرینہ مسئلہ تاحال حل نا ہو سکا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ متعدد کاروائیاں کی گئی ۔ ماہانہ رپورٹ سٹی 42 نے حاصل کر لی۔

 شہر میں تجاوزات کا مسئلہ جوں کا توں ہے،واہگہ زون میں پورے ایک ماہ میں صرف 146 مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹایا۔زونل افسر نے شالامار زون کی کارکردگی غیر اطمینان بخش قرار دیدیا، صرف 158 مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکا۔

نشتر زون کی کارکردگی سر فہرست 557 مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کیا ،شہر میں مجموعی طور پر 2806 مقامات سے تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

خلاف ورزیوں پر 557500 کے جرمانےعا ئد کئے گئے ۔1205 نوٹسز جبکہ 13371 مقامات سے بینز سٹریمرز کوختم کیا گیا ۔