ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

Dollar,Interbank,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روپے کی قدرمیں اتار چڑھاؤ کا دن رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی۔

 ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی  تمام شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں، ایسے میں روپے کی قدر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے، دن بہ دن روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بھی روپے کی قدرمیں اتار چڑھاؤ کا دن رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 284.97 روپے سے کم ہوکر 284.96 روپے پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 285.25 روپے تک بھی ٹریڈ ہوا۔

 دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو دیکھا جارہا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی یوں ہی جاری رہے گا