ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست کیساتھ جانیوالی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

دوست کیساتھ جانیوالی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
کیپشن: Girl murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے  ساتھ جانے والی لڑکی کو دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی ہے اور مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی اور ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کرفیصل آباد لےگیا تھا۔ مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کواجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer