(وقاص احمد) معاشرے میں عدم برداشت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے کہ معمولی سی بات پر تلخ کلامی پھر لڑائی جھگڑے عام ہو گئے ہیں،بعض اوقات بات اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ ایک فریق دوسرے پر قاتلانہ حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا ۔
ایسا ہی واقعہ لاہور کے علاقے باٹا پور میں پیش آیا جہاں دیرینہ رنجش پر محلے دار نے نوجوان پر فائرنگ کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں دیرینہ رنجش پر محلے دار نے نوجوان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی نواز نامی نوجوان زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان علی نواز پر محلہ دار سجاول نے فائرنگ کی،علی نواز چکن سیل سنٹر کی دکان چلاتا ہے، چند ہفتے قبل بھی جھگڑا ہوا تھا، محلہ داروں نے صلح کروا دی تھی تاہم ملزم نے رنجش دل میں رکھی اور نوجوان پر فائرنگ کر دی۔