ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین آپریشن کب بحال ہورہا،شیخ رشید نے بتادیا

ٹرین آپریشن کب بحال ہورہا،شیخ رشید نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ شہبازشریف کے لئے لاک ڈائون، لاک اپ ثابت ہوگاملک میں اب کوئی اپوزیشن نہیں،ہم تیار ہیں جب جہاز اور ٹرانسپورٹ چل سکتی ہے تو ٹرینیں کیوں نہیں چل سکتیں عمران خان کے ماتحت ہیں کسی صوبے کو نہیں مانتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں ضوابط کی پابندی کے حوالے سے وزیر ریلوے کو بریفنگ دی گئی، جبکہ چائینز کوچوں کی مرمت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، فریٹ آمدن اور ریلوے کی مجموعی آمدن کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں ہماری ذمہ داری کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ہر طرح کی تیاری مکمل رکھیں اور لوگوں کی صحت کے حوالے سے تمام عملی اقدامات اٹھائیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ ناموس رسالت پر وزارتیں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اس حوالے سے نوازشریف ترمیم لائے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔شیخ رشیداحمد نے نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کر دی اور کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے نیب ختم ہو جائے، شیخ رشیدنے پھرکہا کہ نیب عید کے بعد31 جولائی کو جھاڑوپھیرے گا۔کوئی اپوزیشن نہیں یہ صرف ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، شہبازشریف اپنا سافٹ ویئربدل لیں،عیدکے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ جہاز اور ٹرانسپورٹ چلارہے ہیں اگر ٹرینوں کی اجازت نہ دی تو دیوالیہ ہو جائےگا ہمارے پاس تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں حکومت کو چلانے کےلئے سوا پانچ بلین دینا پڑے گا،بدھ تک ٹرینیں نہ چلیں تو24کروڑ روپے واپس کرنا پڑیں گے،24کروڑ روپے کے آن لائن ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں۔ہم نے شہریوں سے کہا ہے کہ سارے انتظامات خود کریں،پیرکو پریس کانفرنس میں ٹرین چلانے سےمتعلق اعلان کرینگے،جلداعلان نہ ہوا توعید  کے لئےٹرینیں نہیں چلا سکیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer