پنجاب کے بیشتر اضلاع کا موسم کیسا رہیگا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع کا موسم کیسا رہیگا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)رمضان المبارک کا بائیسواں روزہ  اور آج لاہور شہر کا موسم خشک رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 31تک فیصد رہے گا، اتوار کےروز شہر کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگرحصوں میں کہیں بارش تو کہیں موسم ابر آلو رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم خشک اور گرم رہےگا، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ر ہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ہوگا بعض وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوایئں چلنے کی توقع ہے،چترال، دیر، سوات ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں بونیر ، کوہستان ،چارسدہ، مہمند،مردان،صوابی اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،دوسری طرف گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ روز لاہور شہر میں صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 41 فیصد تک رہے گا،محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتہ کے روزشہرکا موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے۔ملک کے دوسرے حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer