ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی سے لاہور آنیوالی ٹرین کا انجن فیل ہوگیا

راولپنڈی سے لاہور آنیوالی ٹرین کا انجن فیل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) راولپنڈی سے لاہور آنیوالی سبک رفتار ریل کار کا شاہدرہ کے قریب انجن فیل ہو گیا، انجن فیل ہونے سےمسافر خوار ہوگئے، دو گھنٹے کے بعد ریلیف انجن ملنے کے بعد ٹرین لاہور ریلوے سٹیشن پہنچی۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی ٹرین 102 ڈاون سبک رفتار کا شاہدرہ کے مقام پرانجن فیل ہوگیا، دو گھنٹے تک ریلیف انجن کا انتظار کرتے مسافروں کی ڈرائیور سے تلخ کلامی بھی جاری رہی، جس پر کراچی ایکسپریس کے انجن کو کچھ ہی دیر میں شاہدرہ کے لیے روانہ کیا گیا اور تقریبا 2 گھنٹے بعد ٹرین کو شاہدرہ سے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer