خوبرو اداکارہ صبا قمر پر نئی مصیبت آن پڑی

 خوبرو اداکارہ صبا قمر پر نئی مصیبت آن پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کتنا کمایا، کتنا ٹیکس دیا سب کا حساب دو،  پاکستان کی معروف شوخ و چنچل اداکارہ صبا قمر   بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نامور اداکارہ صبا قمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مئی بروز بدھ کو طلب کرلیا، نوٹس میں اداکارہ کو 15-2014 کی ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کے پیش کردہ اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جس پر صباقمر کا انکم ٹیکس 15-2014 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے،  اداکارہ کی سفری معلومات بھی حاصل کرلی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں اور بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔