عیشہ خان: نواب ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے لڑکی کی جان لے لی، کار سوار موقع سے فرار، لڑکی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے راہگیر لڑکی کو کچل دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کاہنہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کا گلا کاٹ دیا
دوسری جانب کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے لڑکی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔