کاہنہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کا گلا کاٹ دیا

کاہنہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کا گلا کاٹ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر کاہنہ کے رہائشی  مباریک نامی شخص نے اپنے چھ ماہ کے بچے سے اسکی ماں چھین لی، سنگ دل باپ بچے کے سامنے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر فرار ہو گیا، پولیس نےتحقیقات شروع کر دیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

تفصیلات  کے مطابق مقتولہ شازیہ بی بی کراچی کی رہائشی تھی اور دو سال قبل اسکی مبارک نامی شخص سے شادی ہوئی تھیاور ان کا ایک 6 ماہ کا بیٹاحسنین بھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں گزشتہ رات جھگڑا ہوا اور طیش میں آ کر مبارک نے تیز دھار آلے سے شازیہ کا گلہ کاٹ دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا،  مقتولہ کی لاش کو جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔اپنے گمشدہ پیاروں کو تلاش کرنا ہوگیا نہایت آسان
 پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور  ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔