ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، چیکنگ ٹیمیں تشکیل

رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، چیکنگ ٹیمیں تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس فراہمی کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کر کےٹیمیں تشکیل دے دیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رمضان المبارک کے لئے ایمرجنسی سیل قائم کر دیا ہے۔ ایمرجنسی سیل سحری و افطاری میں گیس پریشرکی مانیٹرنگ کرے گا۔ مانیٹرنگ میں کم پریشر کےعلاقوں کی شکایات پرگیس بحال کی جائیگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بجلی پاور پلانٹس میں فنی خرابی، شہر میں بجلی کا بڑا کریک ڈاؤن

نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجینئرزپر مشتمل سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شکایات کی صورت میں ٹیمیں بروقت پہنچ کر شکایت کا ازالہ کریں گی۔ شکایت کی صورت میں صارفین04299268426 اور04235759936 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔