ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ کل دوپہر سے دستیاب ہوں گے ؛کونسا ٹکٹ کتنے کا ؛ تفصیل آگئی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ کل دوپہر سے دستیاب ہوں گے ؛کونسا ٹکٹ کتنے کا ؛ تفصیل آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ منگل 17 مارچ سے دستیاب ہوں گے ۔

پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔۔لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہورہا ہے ۔ فیصل آباد میں جنرل ٹکٹ 300 روپے سے شروع ہوگا جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے شروع ہوگا۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص کیے گئے ۔ 

وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہونگے۔کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہوں گے ۔ تمام سٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے۔

 سی ای او ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت نئے دور کا آغاز  ہے، ہم نے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سٹیڈیم آ کر میچ دیکھیں۔

نئی ٹیموں کے ساتھ نئی حریف بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال کا سیزن بھی شاندار ہوگا۔