ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حادثے میں غریب خواتین کے جاں بحق ہونے کی خبر  باعث صدمہ ہے: بلاول بھٹو

حادثے میں غریب خواتین کے جاں بحق ہونے کی خبر  باعث صدمہ ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان پپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضلع رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے کے باعث 6 خواتین کے جانبحق ہونے پر اظہارِ  افسوس کیا ہے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو نے حادثے میں جانبحق خواتین کے خاندانوں سے  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے میں غریب خواتین کے جانبحق ہونے کی خبر  باعث صدمہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق غریب خواتین وہاں  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدای رقم وصول کرنے آئی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کریں گے اور آئندہ اس طرح کے حادثات کی روکتھام کیلیئے موثر اقدام کریں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا امید ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کے  بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا۔