ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 18 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا، شہر میں کل موسم انتہائی گرم و خشک رہے گا۔ آئندہ دو روز کے دوران پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہ سکتا ہے۔