ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ

 ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر  نے کہا ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ایل پی جی کے جہاز پر چھاپے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز  نہ  منگوانے کا عندیہ دے دیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قمیت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ۔

عرفان کھوکھر نے کہا ایف آئی اے کا جہاز پر جا کر چھاپہ مارنے سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نا منگوانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت پیدا ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قمیت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

قدرتی گیس کی شارٹیج ہے اور ایل این جی 14 مارچ سے آنا بند ہو گئی ہے ۔حکومت فوری نوٹس لے اور بے جا مداخلت کو بند کروایا جائے۔وزیر اعظم اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ غریب کا چولہا رمضان میں بند ہو جائے گا۔