ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شب قدر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

 شب قدر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر سمیت ملک بھر میں شب قدر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ شہری مساجد اور جامعات میں شبینہ کی محافل منعقد کی جائیں گی اور لوگ خصوصی عبادات میں مصروف ہوں گے۔

جامع مسجد داتا دربار، جامع نعیمیہ، جامع اشرفیہ سمیت دیگر اہم مساجد میں شب قدر کی محافل کا انعقاد ہوگا۔

عالمگیر بادشاہی مسجد میں شب قدر کی خصوصی دعا رات 1 بجکر 30 منٹ پر ہوگی، جس کی قیادت خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔