ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر اڈا مل کے قریب  ٹرک  کی موٹرسائیکل کو  ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

سندر اڈا مل کے قریب  ٹرک  کی موٹرسائیکل کو  ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سندر اڈا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 خیال رہے کہ حدِ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانا حادثات کی سب سے اہم وجہ ہے، کیوں کہ ایسی صورت میں گاڑی بےقابو ہونے کا امکان ہوتا ہے اورسڑک پر کسی بھی غیر متوقّع صُورتِ حال سے نمٹنے کے لیے درکار وقت کم رہ جاتا ہے۔

علاوہ ازیں ڈرائیونگ پر توجّہ مرتکز نہ ہونا: خطرناک ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون پر مصروف ہونا بھی ہے، اس عمل سے ایکسیڈینٹ کا خطرہ چار گُنا بڑھ جاتا ہے۔