طلحہ اشرف:شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ ریٹس کے درمیان فرق آج بھی برقرار ہے، دکانداروں کی جانب سے بیشتر سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ میں نیا کچا آلو درجہ اول 20 روپے فی کلو کے سرکاری ریٹ کے بجائے 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پیاز 60 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 65 روپے مقرر ہے مگر مارکیٹ میں اسے 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کریلا 160 روپے کے بجائے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ مٹر 40 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 100 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
شملا مرچ 95 روپے کے بجائے 180 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سبز مرچ 120 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ بند گوبھی بھی 50 روپے کے بجائے 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بیشتر سبزیوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافے کے ساتھ فروخت جاری ہے جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔