ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے ؛انضمام الحق 

پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے ؛انضمام الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہباز دل : پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اور  فوڈ برانڈ چیزیس کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی ،نشاط امپوریم مال میں ہونے والی تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے گیے 

سی ای او چیزیس عمران اعجاز اور صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے ایم او یو پر دستخط کئے ، پشاور زلمی اور چیزیس کے درمیان سوینیرز کا تبادلہ کیا گیا 

 معروف تجزیہ نگار حسن نثار، سماجی شخصیت شاہد قادر کی تقریب میں شرکت  ہوئی ، اینکر پرسن ریحان طارق،عثمان محبوب گورائیہ،زوہیب سلیم بٹ، چوہدری شبیر ،سجاد بھٹہ تقریب میں شریک ہوئے 
صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ،: پشاور زلمی اور چیزیس کا ساتھ بہت عمدہ ہے ۔ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے ۔پاکستانی ٹیم ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی ۔بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہورہا ہے ۔بورڈ کو مینجمنٹ اور مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو اعتماد کرنا چاہئیے ۔میرے خیال میں بابر اور رضوان کو آرام نہیں دیا گیا بلکہ ڈراپ کیا گیا ہے۔اگر 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ بہت ہلکی رہ جائے گی ۔ اگر ہم اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھیں گے اور درست سمت میں نہیں جائیں گے تو پاکستان کرکٹ نیچے جائے گی ۔ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے،پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے ۔