ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں ہونے والی کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر کے کی گئیں۔