ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں جا گر ی، 4 افراد جاں بحق، چار زخمی

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں جا گر ی، 4 افراد جاں بحق، چار زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پرتھاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے علاقے پرتھاں زیارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں۔