ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

 مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، فی کلو گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی بڑی کمی ہو گئی ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 566 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز گوشت کی قیمت 573 روپے فی کلو تھی۔

برائلر زندہ مرغی کی تھوک قیمت میں چار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 376 روپے ہو گئی ،مرغی کی پرچون قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہونے کے بعد  فی کلو قیمت 390 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں دو روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 269 روپے ہو گئی ہے۔