اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

islamabad united,Peshawar zalmi,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی،لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔ 
پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کا میلہ قذافی سٹیڈیم میں جاری،آٹھ ہزار سے زائد پولیس و ٹریفک افسران اور اہلکار میچز کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے جن میں ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن سکواڈ107،پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیموں کا دستہ شامل ہے

دوسری جانب مجموعی طور پر 1 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی پر تعینات ہیں،سی ٹی او کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور روڈ سے گیٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین کرکٹ کیمپس پل برکت مارکیٹ، کلمہ انڈرپاس سے گورنمنٹ کالج فار بوائز اورکینٹ، ڈیفنس، کیولری سے آنے والے شائقین کرکٹ فردوس مارکیٹ سے حسین چوک، لبرٹی پارکنگ اور سن فورٹ ہوٹل پارکنگ جبکہ قصور، کاہنہ ماڈل ٹاؤن سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور مین گیٹ اور سینٹرل پارک کے ساتھ ساتھ پارکنگ پوائنٹ مختص کئے گئے۔