(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل ( آئی جی) گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جار ی کردیا گیا۔
محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔