راشن دلانے کے بہانے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی

 راشن دلانے کے بہانے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شاہدرہ ٹاؤن میں ایک شخص نے راشن دلانے کے بہانے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سردار خان نامی شخص 20 سالہ ثناء کو راشن دلانے کے بہانے لے گیا۔ملزم نے ثنا بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

 ڈولفن ٹیم کو 15 کی کال پر اطلاع موصول ہوئی کہ لڑکی سے جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ملزم لڑکی کوورغلا کر سنسان جگہ پر لے گیا،ِزیادتی کا نشانہ بنایا۔15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن سکواڈ نے متاثرہ فیملی سے فوری رابطہ کیا۔ڈولفن نے لڑکی کی نشاندہی پر اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم سردار نے اعتراف جرم کرلیا. ملزم کو تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں 15 کی کال پر ریسپانس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر