ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹ لسٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز گرفتار

ریٹ لسٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز گرفتار
کیپشن: Police Active In lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بادامی باغ پولیس نے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے بہانے لوٹنے والے ملزمان کیخلاف تازہ کارروائی  کی ہے ۔ کارروائی کے دوران پولیس نے

2  نوسر باز گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان خود کو راوی ٹاؤن کا ملازم ظاہر کرکے معصوم دوکانداروں کولوٹتے رہے،جبکہ ریٹ لسٹ زیادہ ہونے پر ڈرا دھمکا کر رقم بٹورتے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان عامر شہزاد اور ساجد نے جنرل سٹور کے مالک عبدالحمید سے ریٹ لسٹ چیک کرنے کے بہانے 10 ہزار لیے۔دوکاندار نے شک ہونے پر پولیس کو کال کر دی ۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ سرکاری محکموں کی آڑ میں نوسر بازی کرنے والوں سے متعلق فوری پولیس کو مطلع کریں۔