اراکان اسمبلی کی سفارشات پر پٹواری اورایس ایچ اوز تبدیل

 اراکان اسمبلی کی سفارشات پر پٹواری اورایس ایچ اوز تبدیل
کیپشن: Usman Buzdar New Action
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکوکھر:عثمان بزدار حکومت نے پٹواری اور ایس ایچ او اراکان اسمبلی کی سفارشات پر تبدیل کر نے شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے اراکان اسمبلی سے ملاقاتوں کے دوران سینکڑوں پٹواری ریونیو افسران اور ایس ایچ اوز کی تبدیلی کا حکم دیا،جبکہ اضلاع کے ڈی سی اور ڈی پی او کو ٹرانسفر ہوسٹنگ کرنے کی ہدایت  کردی۔

اس کے علاوہ اراکان اسمبلی کی سفارشات پر اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن اور سی ای او ہیلتھ ، ٹیچرز اور ہیلتھ سٹاف کے تبادلے کرنے کا  بھی حکم دیا گیا۔
اراکان اسمبلی کی سفارشات پر اے سی بھی تبدیل ہونے لگے ہیں۔وزیراعلی نےایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو اے سی کے تبادلوں پر اراکان اسمبلی کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایوان وزیر اعلی نے اراکان اسمبلی کی سفارشات پر سینکڑوں پٹواری ریونیو افسران ٹئچرز اور ڈاکٹرز و نرسز اور تھانیدار وں کے تبادلے کے احکامات کل جاری کئےگئے۔