ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلن مسک ایک اور نئی مشکل میں پھنس گئے

ایلن مسک ایک اور نئی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 197 بلین امریکی ڈالر، ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، اڑتالیس سالہ مسک نے پچھلے سال کے دوران  151 بلین ڈالر کے ساتھ ہر دو دن میں تقریبا ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا ، جس میں ان کی زیادہ تر دولت ٹیسلا میں اس کے 21 فیصد حصص سے حاصل ہوئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی ایلون مسک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں قائم ٹیسلا کمپنی میں کام کرنے والے سیکنٹروں ملازمین کورونا وائرس کی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ 

قبل ازیں گزشتہ سال مئی سے دسمبر کے دوران اسی کمپنی میں 450 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اب پھر کورونا نے کمپنی کے ملازمین پر حملہ کردیا ہے۔ ایلون مسک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وبا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پر عمل کرتے ہوئے کمپنی کو دوبارہ کھولا گیا تھا لیکن اس کے باوجود سینکڑوں ملازمین کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی میں تقریباً دس ہزار کے قریب افراد کام کرتے ہیں۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بھی نہیں رہے تھے۔ چند روز قبل انہیں 6.5 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوگیا تھا۔ کئی گھنٹے تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد سٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ نے انہیں اپنے عہدے پر واپس آںے میں کافی مدد کی۔