ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والد سے متعلق بیان پر مریم نواز کا سابق صدر کو جواب

والد سے متعلق بیان پر مریم نواز کا سابق صدر کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق صدر آصف زرداری کی گفتگو پر مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں جواب دیا،مریم نوازنے کہاآپ نے جو باتیں کیں مجھے دکھ ہوا ہے،خود کوآپ کی بیٹی سمجھ کر گلہ کرنےکا حق رکھتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کے والد متعلق بیان پر کہا کہ میرے والد نے میرے سامنے ساتھ نیب کی 150 پیشیاں پاکستان میں بھگتی ہیں،مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا،میاں صاحب میری والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے، جو کیسز کی حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے، مریم نواز کا کہناتھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں،آپ نے جو باتیں کیں مجھے دکھ ہوا ہے،میں نے آپ کی بیٹی سمجھ کے آپ سے گلہ کرنا اپنا حق سمجھا۔

مریم نواز کا مزید کہناتھا کہ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں نیب کی تحویل میں، میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے،میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میاں صاحب آپ استعفے چاہتے ہیں تو صرف ہمیں نہیں بلکہ سب کو جیل جانا ہوگا، نواز شریف صاحب! اسحاق ڈار کے ہمراہ وطن واپس آئیں، ہم مل کر لڑیں گے، میاں صاحب جب آپ وطن واپس آئیں گے، ہم آپ کے پاس استعفے جمع کروائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے 3دن پہلے نوازشریف کو آگا ہ کردیا تھا، ہم انتظارکریں پی ڈی ایم کیا فیصلہ کرتی ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی، نواز شریف کسی صورت پاکستان نہیں آئیں گے، نواز شریف اگر پاکستان آناچاہے تو ایمرجنسی پاسپورٹ ایشو کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر پی ڈی ایم کو سخت سزاکا سامناکرناہوگا،لانگ مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم کو فیصلہ بدلنا چاہیے، نواز شریف صرف پاکستان میں بیمار ہوتے ہیں،لندن میں نواز شریف ایک دن بھی ہسپتال نہیں رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer