ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شعیب صدیقی کی طبیعت اچانک ناساز،  ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما   اور عبد العلیم خان کے قریبی ساتھی  شعیب احمد صدیقی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہیں  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروا دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے شعیب صدیقی کی انجیوپلاسٹی تجویز کی ہے،  پی ٹی آئی رہنما کی انجیوپلاسٹی آج ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب صدیقی کو آج صبح اچانک سینے میں درد ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب صدیقی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی متحرک اراکین میں ہوتا ہے، شعیب صدیقی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وزیر خوراک عبد العلیم خان کے انتہائی قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں یہ  مرکزی پنجاب کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکےہیں، شعیب صدیقی لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے ماضی میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے  تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer